17 ستمبر 2015 - 09:24
فرانسیسی اعلی سطحی تجارتی وفد کا جلد دورہ ایران متوقع

150 رکنی اعلی سطحی فرانسیسی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 150 رکنی اعلی سطحی فرانسیسی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرے گا.

فرانسيسي وزير زراعت اسٹيفني لي فول اور فرانسيسي غير ملكي تجارت اور سياحت كے فروغ كے وزير متھياز فيكل كي قيادت ميں فرانسيسي كمپنيوں اور بڑي صنعتوں كے 150 اراكين پر مشتمل وفد پير كے روز ايران پہنچے گا.

اپنے دورہ ايران كے موقع پر فرانسيسي وفد كے اراكين كي اسلامي جمہوريہ ايران كے سياسي، اقتصادي اور چيمبر آف كامرس كے حكام سے اہم ملاقاتيں متوقع ہيں.

فرانسيسي وفد كے دورے كے موقع پر فرنسيسي اور ايراني حكام غير ملكي تجارت، سياحت، تعميرات صنعت، انشورنس، صحت ، نقل و حمل اور بينكاري كے شعبوں پر تبادلہ خيال كريں گے.

فرانسيسي وفد دورہ ايران كے موقع پر خراسان رضوي كے شمال مشرقي صوبے ميں ايراني مذہبي شہر مشہد كا دورہ بھي كرے گا اور مشہد كے مقامي حكام كے ساتھ ملاقاتيں بھي كرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲